امریکا نے ترکی کے کتنے وزراء پر پابندی لگا دی، خبر آگئی

0
45

امریکا نے ترکی کے کتنے وزراء پر پابندی لگا دی، خبر آگئی

شام میں کرد انتظامیہ کے خلاف ترکی کی جانب سے جاری فوجی کارروائی کے رد عمل میں امریکا نے ترکی پر اقتصادی پابندیوں کا نفاذ شروع کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر شمال مشرقی شام میں کرد فورسز کے خلاف فوجی کارروائی پرترکی کی دو وزارتون اور تین وزراء پراقتصادی پابندیاں عاید کردی ہیں۔

وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے خلاف پابندیوں میں وزارت دفاع ، وزارت برائے توانائی اور داخلہ شامل ہیں۔ ان تینوں محکمون کے ترک وزراء کوامریکا میں داخلے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔ امریکا میں ان کے تمام اثاثے منجمد کردیئے ہیں اور ان کے ساتھ لین دین پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔
یہ پابندیاں صدرٹرمپ کے دستخط کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعہ عاید کی گئیں۔

ٹرمپ نے ترکی کے ساتھ کیسا حشر کرنے کی دھمکی دے دی


واضح رہے کہ شمالی شام میں جاری ترکی کے آپریشن کے دوران شامی فوج اور ترک فوج کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرد ملیشیا سے معاہدے کے بعد شام کی سرکاری افواج ترک سرحد کے قریبی علاقے عین العیسا اور تلتمیر میں داخل ہوگئی ہیں۔
شام میں ایک اور فورس لڑنے آرہی ترکی افواج کے خلاف
ترکی کی افواج کی جانب سے پہلے سے قبضہ کی گئی شامی اراضی اور اس کے شہروں کو بھی آزاد کرا لیا جائے۔ ان میں حلب کے شمال مغرب میں واقع عفرین کا علاقہ شامل ہے۔واضح رہے کہ عفرین کے علاقے کے متعلق شام اور ترکی کے درمیان اختلاف ہے عفرین کا علاقہ ترکی کے کنٹرول میں‌ ہے جبکہ شام کا دعوی ہے کہ یہ اس کا علاقہ ہے اور ترکی نے اس پر قبضہ کر رکھا ہے.

اب بھارت نہیں ترکی جائیں گے ،مشاورت شروع

Leave a reply