امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی شمال مشرقی شام میں ترک حملے کے جواب میں موجودہ اور سابق ترک عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے۔ترکی کے شام پر حملوں کی وجہ سے امریکا نے دھمکی دی ہے کہ وہ ترکی کی معیشت کو تباہ کرد ے گا.
ٹرمپ نے پیر کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ "ہم ترکی کے ساتھ 100 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے پر بات چیت بند کردیں گے اور ترک اسٹیل کی درآمدات پر ڈیوٹی 50 فیصد تک بڑھا دیں گے”۔
بورس جانسن کے بیان نے امریکہ کی نیندیں حرام کردیں، ترکی خوش ہوگیا
واضح رہے کہ شمالی شام میں جاری ترکی کے آپریشن کے دوران شامی فوج اور ترک فوج کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرد ملیشیا سے معاہدے کے بعد شام کی سرکاری افواج ترک سرحد کے قریبی علاقے عین العیسا اور تلتمیر میں داخل ہوگئی ہیں۔
ترکی پر نئی پابندیاں لگیں گی یا نہیں، اہم خبر آ گئی
واضح رہے کہ ٹرمپ نے شمالی شام سے امریکی فوجوںکے واپس بلانے کا دفاع کیا ۔ ٹرمپ کے اس اقدام کی وجہ سے امریکہ کی اتحادی کرد ملیشیاﺅں پر حملہ کا راستہ صاف ہوا۔