شام کے اندر ترکی کا آپریشن خودمختاری کی توہین ہے ، عرب لیگ

0
37

ریاض : شام کے اندر ترک افواج کا آپریشن شام کی داخلی خودمختاری اور سلامتی کی توہین ہے، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے ترکی کی شام کے اندر کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا

12-اکتوبر، فیصل مسجد کی بنیاد شاہ خالدبن عبدالعزیز نے رکھی

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ترکی نے شام کی سرحدوں میں گھس کر جارحیت کی یہ ناقابل قبول ہے،ہفتہ کے روز عرب لیگ کے 22 ممبر ممالک کی طرف سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ترکی کی شامی علاقوں کے اندر جاری آپریشن پر بحث کی گئی ،

عراقی وزیرخارجہ محمد علی الحکیم جو کہ عرب لیگ کے صدر ہیں نے ترکی کی شامی علاقوں میں فوجی کارووائی کی مذمت کی ، اس موقع پر عرب لیگ کے صدر نے تجویز دی کہ شام کی دوبارہ ممبر ملک کی حیثیت بحال کردی جائے ، یاد رہے کہ 2011 میں شام کی عرب لیگ کے ممبر ملک کی حیثیت ختم کردی گئی تھی جس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ شام نے مظاہرین کے خلاف بے جا آپریشن کرکے بڑی تعداد میں ان کو شہید کردیا تھا ،

قرعہ اندازی کے ذریعے845 افراد کی تعیناتی کوہائی کورٹ میں چیلنج

اطلاعات کے مطابق ترکی کی افواج شام کے انتہائی اندر جاکر شمالی شام میں آپریشن کررہی ہیں ، ترکی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ آپریشن کی ملک کی سالمیت کے خلاف نہیں بلکہ کرد جنگجووں کے خلاف شروع کیا ہے جو ترک شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں دوسری طرف امریکی فوجی دستوں کو بھی ان علاقوں سے نکال لیا گیا ہے،

دوسری طرف ترک صدر طیب اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ یہ آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک اس علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ، ترک صدر نے کہا کہ وہ اس آپریشن کے بعد اس علاقے کو محفوظ ترین بنادیں گے تاکہ آئندہ کوئی دہشت گردی نہ کرسکے

9425 ملازمین کو فلیٹس کی فراہمی،ملازمین کی خوشی کا انتہانہ رہی

دوسری طرف ترکی کے نیٹو اتحادی ملکوں سمیت کئی اور ملکوں نے ترکی سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ آپریشن روک دے ، ان کے جواب میں ترک صدر نے کہا ہےکہ کیایہ ملک یہ چاہتے ہیں کہ میں آپریشن روک کر دہشت گردوں کو دوبارہ دوں ؟ ایسے نہیں ہوسکتا

Leave a reply