مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

استنبول: ترک صدر نے واقعی مسلمانوں کی ترجمان ہونے کا حق ادا کردیا ، ہمیشہ کی طرح اب بھی ترک صدر کشمیریوں کی ازادی کی بات کررہے ہیں ، اپنے تازہ بیان میں پھر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، مسئلہ کشمیر کے حل تک ترکی کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

9425 ملازمین کو فلیٹس کی فراہمی،ملازمین کی خوشی کا انتہانہ رہی

ذرائع کےمطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ترک صدر سے ملاقات ہوئی، ملاقات خطے کے ممالک کی تیسری اسپیکر کانفرنس کے موقع پر ہوئی، جس میں کشمیر کی صورت حال، امہ کو درپیش چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دو قالب ایک جان کی مانند ہیں، پاکستان کو ترکی کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے۔

مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اتنی نعمتوں پررب کا شکرکیسے ادا کروں، عاطف اسلم

اس موقع پر اسد قیصر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترک صدر کے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان کو اپنا بھائی اور دوست سمجھتے ہیں، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے عظمیم مسلمان بھائی کی مہمان نوازی کے لیے منتظر ہے اور ایک نئے دور کا آغاز کرنا چاہتے ہیں

جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

Comments are closed.