9425 ملازمین کو فلیٹس کی فراہمی،ملازمین کی خوشی کا انتہانہ رہی

0
53

لاہور:9425 ملازمین کو فلیٹس کی فراہمی،ملازمین کی خوشی کا انتہانہ رہی ، اطلاعات کے مطابق ایل ڈی اے ، واسا اور ٹیپا ملازمین کیلئے خوشخبری، 9425 ملازمین کو فلیٹس کی فراہمی کے لئے باقاعدہ ورکنگ پیپر تیار، ورکنگ پیپر آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئی تیار کی فہرستوں کےمطابق ان ورکنگ پیپر میں ایل ڈی اے کے گریڈ ایک تا چار کے 451 ملازم شامل ہیں، گریڈ پانچ تا سولہ کے 1167 ملازمین اور سترہ سے اوپر کے 523 افسران ہیں۔جبکہ واسا کے گریڈ ایک تا چار 544، گریڈ پانچ تا سولہ کے 1464 ملازمین اور سترہ سے اوپر 265 افسران شامل ہیں۔ ٹیپا کے گریڈ ایک تا چار کے 4 ملازمین ، گریڈ پانچ تا سولہ کے78 ملازمین جبکہ 30 افسران شامل ہیں۔

2 بہنوں کا اغوا، اجتماعی زیادتی کے الزام میں 5 افراد کےخلاف مقدمہ

ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے گریڈ کے حساب سے فلیٹوں کا ایریا بھی طے کیا گیا ہے، گریڈ ایک تا چار کے ملازمین کے لیے800 مربع فٹ، گریڈ پانچ تا سولہ کے لیے 1100 مربع فٹ اور گریڈ سترہ اور اوپر کے افسران کے لئے 1500 مربع فٹ کے فلیٹس شامل ہیں، ورکنگ پیپر کی باقاعدہ منظوری ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے لی جائےگی، ایل ڈی اے سٹی میں نوٹیفائی ہلوکی میں 2 ہزار کنال پر فلیٹس کا پلان تیار کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا 69 واں روز، نظام زندگی مفلوج،ظلم وتشدد جاری

پنجاب حکومت کے ذرائع کےمطابق یہ فیصلہ ملازمین کے رہائشی مسائل کے حل کے لیے کیا گیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کے دائرہ کار پھیلایا بھی جا سکتا ہے اور اس میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے، تاہم یہ فیصلہ طئے ہےکہ حکومت ملازمین کو رہنےکے لیے مناسب بندوبست کرکے دے گی

اللہ میری توبہ! سگی ماں نے اپنا 13 سالہ حافظ قرآن بیٹا قتل کردیا

Leave a reply