جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

0
81

نیویارک:دنیا والو! بڑے کام کی بات بتاتا ہوں کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کے نبی جناب محمد صلی اللہ علیہٰ والہ وسلم نسل پرست نہ تھے وہ اپنے نظریہ کی تصیح کرلیں ، سچ یہ ہے کہ آپ صرف نسل پرست نہ تھے بلکہ نسل پرستی کے سخت خلاف تھے ، نسل پرست نہ ہونا اور نسلی پرستی کے خلاف ہونا دو الگ الگ نظریات اور باتیں ہیں یہ الفاظ ایک عیسائی مفکر نے اپنے پیغام میں کہی

باغی ٹی وی کے مطابق عیسائی مفکر Dr. Craig Considine اپنے عوامی لیکچرز میں مسلسل بڑے عرصے سے یہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے مطالعہ کیاہے کہ نبی آخرالزمان نے دنیا میں آکر نسلی پرستی کے خاتمے کے لیے بڑی محنت کی ، مکہ کے سرداروں سے لے کر دنیا کے بڑے بڑے خاندانی حکمرانوں کو فقیروں کی صف میں لاکھڑا کیا ،

Dr. Craig Considine کہتے ہیں کہ نبی آخرالزمان نے وہ تعلیمات دیں جن میں کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر کوئی فوقیت نہیں ،امیر کو غریب اور غریب کو امیر پر برتری نہیں‌، سب برابر ہیں آپ کے حجۃ الوداع میں لاکھوں انسانوں کے سامنے آپنا آخری جو پیغام چھوڑا وہ بھی اس بات کی دلیل ہے کہ آپ نے آخری مرتبہ بھی اس بات کی تلقین کی کہ کسی کو کسی پر نسل ،حسب ، رنگ کی وجہ سے برتری نہیں بلکہ اللہ کے ہاں وہ معزز ہے جو متقی ہے . Dr. Craig Considine کہتے ہیں ہمیں بھی ان کی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے

 

 

Leave a reply