امریکا، ترکی اور یونان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرے گا

0
46

امریکا، ترکی اور یونان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرے گا

باغی ٹی وی : امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا مشرقی بحیرہ روم میں تیل کی تلاش اور گیس سمیت قدرتی وسائل کی پر ترکی اور یونان میں پیدا ہونے والے تنازع کے حل کے لیے انقرہ اور ایھتننز کے درمیان مذاکرات کی حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور یونان دونوں‌ نیٹو کے رکن ملک ہیں۔ انہیں ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی سے بچانا اور مذاکرات کی میز پر لانا ضروری ہے۔

یونان کے دورے کے دوسرے روز یونانی وزیر اعظم کیریکوس میتسوتکیس سے ملاقات کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہم یونان اور ترکی جیسے نیٹو کے اتحادی ممالک کے مابین ہونے والی بات چیت کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ ہم ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ جلد از جلد ان امور پر بات چیت دوبارہ شروع کی جائے۔

اس سے قبل پومپیو نے جنوبی یونان کے جزیرے کریٹ پر واقع سوڈ بے میں امریکی بحری اڈے کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں‌ نے یونانی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

اس دورے کے دوران پومپیو اپنے ایک بیان میں کہا کہ آذر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری لڑائی روکنے اور متنازع علاقے پر جاری تنازع کے حل کی کوششوں پر صلاح مشورہ کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply