امریکی دباؤ جوتے کی نوک پر ، ترکی کا روس سے ایک اور معاہدہ

امریکی دباؤ جوتے کی نوک پر ، ترکی کا روس سے ایک نیا معاہدہ

باغی ٹی وی رپورٹ : امریکی دباؤ جوتے کی نوک پر رکھتےہوئکے ترکی نے روس سے ایک نیا معاہد کر لیا ہے. روسی خبر رساں ایجنسی RIA Novosti نے ریاست کی ملکیت ہتھیار برآمد کرنے والی کمپنی Rosoboronexport کے سربراہ الیگزینڈر میخیو کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس ،،، ترکی کو S-400 دفاعی میزائل سسٹم فراہم کرنے کے لیے ایک نیا معاہدہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ میخیو نے امید ظاہر کی کہ معاہدے پر 2020 کی پہلی شش ماہی کے دوران دستخط ہوں گے۔

امریکا کی جانب سے پابندیوں کے حوالے سے بارہا خبردار کیے جانے کے باوجود ترکی نے پیر کے روز مذکورہ روسی دفاعی میزائل سسٹم کا تجربہ کرنے کا آغاز کر دیا۔ اس دوران انقرہ صوبے میں متعدد فضائی اڈے کے اوپر F-16 لڑاکا طیاروں کا فضائی گشت جاری رہا۔

واضح رہے کہ ترکی کے اس قدام کے بعد روس کی فیڈرل ملٹری کوآپریشن سروس کے چیئرمین نے دعویٰ‌کیا ہے کہ ماسکو کو 10 ممالک کی طرف سے ‘ایس 400′ دفاعی نظام کی خریداری کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان میں سے چار ممالک نے ماسکو کے ساتھ اس کے دفاعی نظام کی خریداری کے لیے سنجیدگی سے مذاکرات بھی شروع کررکھے ہیں’ جریدہ ‘ایکسپورٹ فورگینی’ کے چیف ایڈیٹر کاکہنا ہے کہ بہت سے ممالک امریکی دبائو کی وجہ سے روس کے ساتھ ‘ایس 400’ نظام کی خریداری کے لیےمعاہدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

Comments are closed.