امریکی پریشر جوتے کی نوک پر، ترکی کا روس سے نیا معاہدہ

0
33

امریکی پریشر جوتے کی نوک پر ترکی کا روس سے نیا معاہدہ

تفصیلات کے مطابق ، امریکا ترکی پر پہلے میزائل دفاعی سسٹم کے معاہدے پر پریشر ڈال رہا ہے ادھر ترکی نے روس سے ایک نئے معاہدے کی تیاری کر لی ہے. روسی خبر رساں ایجنسی نے پیر کے روز ترکی کے ایوان صدارت کے ایک ذمے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس سے مزید S-400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری کے وقت کا تعین محض ایک فنی مسئلہ ہے … اور اس حوالے سے معاہدہ عن قریب طے پا جائے گا۔

ہتھیاروں کی برآمد سے معلق روسی سرکاری کمپنی "روسوبورن ایکسپورٹ” کے سربراہ نے گذشتہ ماہ بتایا تھا کہ ماسکو امید رکھتا ہے کہ ترکی کو مزید S-400 میزائل دفاعی سسٹم کی فراہمی کے لیے معاہدے پر آئندہ برس کی پہلی شش ماہی کے دوران دستخط ہو جائیں گے۔

اس طرح کا اقدام ترکی اور امریکا کے بیچ تعلقات کی کشیدگی میں اضافہ کر سکتا ہے۔ واشنگٹن نے روس سے S-400 سسٹم خریدنے کی پاداش میں ترکی کی F-35 لڑاکا طیاروں کی تیاری کے پروگرام میں شرکت کو رواں سال معلق کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ ترکی کے اس قدام کے بعد روس کی فیڈرل ملٹری کوآپریشن سروس کے چیئرمین نے دعویٰ‌کیا ہے کہ ماسکو کو 10 ممالک کی طرف سے ‘ایس 400′ دفاعی نظام کی خریداری کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان میں سے چار ممالک نے ماسکو کے ساتھ اس کے دفاعی نظام کی خریداری کے لیے سنجیدگی سے مذاکرات بھی شروع کررکھے ہیں’ جریدہ ‘ایکسپورٹ فورگینی’ کے چیف ایڈیٹر کاکہنا ہے کہ بہت سے ممالک امریکی دبائو کی وجہ سے روس کے ساتھ ‘ایس 400’ نظام کی خریداری کے لیےمعاہدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

امریکہ نے ترکی کی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام سے چھٹی کرادی

Leave a reply