امریکی ریاستیں تباہی کے مناظر پیش کرنے لگیں،21 افراد ہلاک

2 ہفتے قبل
تحریر کَردَہ
flood

امریکا کی ریاستیں کینٹکی اور میزوری ایک بار پھر قدرتی آفت کی لپیٹ میں آگئیں، ہوا کے بگولوں اور شدید طوفان نے ایسا ہنگامہ برپا کیا کہ ہر طرف تباہی کے مناظر بکھر گئے.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، طوفانی ہواؤں نے پورے کے پورے علاقوں کو ملیا میٹ کر دیا۔ مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، اور سڑکوں پر گاڑیاں اُلٹ گئیں.اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس قیامت خیز طوفان سے 21 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ہوا کے بگولے اس قدر شدید تھے کہ لکڑی سے بنے مکانات لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئے! رپورٹ کے مطابق پانچ ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ تین لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو چکے ہیں.متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں لیکن صورتحال اب بھی کنٹرول سے باہر ہے۔

رافیل کی تباہی مغرب کے لیے وارننگ ہے،جرمن اخبار کا تجزیہ

بھارتی پائلٹ تربیت بھول گئے، ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

نیرج چوپڑا کیریئر بیسٹ تھرو کے باوجود ارشد ندیم کا عالمی ریکارڈ نہ توڑ سکے

غزہ میں سیز فائر کے لیے قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات جاری

Latest from بین الاقوامی