امریکی صدر نے پاکستان کی تعریف کیاکر دی ، بھارتی میڈیا ٹرمپ پر برسنے لگا

امریکی صدر نے پاکستان کی تعریف کیاکر دی ، بھارتی میڈیا ٹرمپ پر برسنے لگا

باغی ٹی وی :امریکی صدر پر بھارتی میڈیا نے ٹرمپ پر تنقید کے نشتر چلانا شروع کردیے ہیں . بھارتی میڈیا کو امریکی صدر کی جانب سے کی گئی تعریف ہضم نہیں ہو رہی. ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے دیس میں آ کر ہمارے اسٹیج پر اور اتنے بڑے مجمع کے سامنے پاکستان کی تعریف کر کے چلتے بنے۔ یہ کوئی موقع نہیں تھا۔ یہ پاکستان کو شہہ دینے والا بیان تھا۔ پاکستان کو تنہا کرنے کی ہماری پالیسی ناکام ہو گئی
واضح رہے کہ امریکی صدر نے بھارت میں اتنے بڑے اجتماع میں بھارتی دورے پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اسلام آباد اچھا دوست ہے جس کیساتھ تعلقات بہت ہی شاندار ہیں۔

بھارتی دورے کے موقع پر ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں، جس کا سرا ان کوششوں کو جاتا ہے، اسلام آباد کے ساتھ بڑی پیش رفت کے آثار دیکھنا شروع ہوگئے ہیں اور کشیدگی میں کمی، وسیع استحکام اور جنوبی ایشیا کی تمام اقوام کے لیے بہتر مستقبل کے لیے پرامید ہیں۔

Comments are closed.