بغداد: امریکی سفارت خانے کے چاروں طرف پھر راکٹ آن گرے
بغداد: امریکی سفارت خانے کے چاروں طرف پھر راکٹ آن گرے
باغی ٹی وی : عراقی دارالحکومت بغداد کے حساس ترین علاقے گرین زون میں پیر کی شب امریکی سفارت خانے کے اطراف 3 کیٹوشیا راکٹ آ کر گرے۔ ذرائع کے مطابق سفارت خانے اور گرین زون کی جانب سے خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔
عراقی پولیس کے ذرائع نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مذکورہ تینوں راکٹ بغداد کے باہر واقع علاقے زعفرانیہ سے داغے گئے۔ ان میں سے دو راکٹ امریکی سفارت خانے کے نزدیک گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کم از کم ایک راکٹ ایسا تھا جو امریکی سفارت خانے سے صرف 100 میٹر کی دوری پر گرا۔ کسی جانب سے کارروائی کی ذمے داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔
15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید
آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا
اس سے پہلے عراق کے دارالحکومت بغداد ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا .مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان خون ریز جھڑپیں جاری رہیں.۔ اس دوران سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق سیکورٹی فورسز کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جنہوں نے دارالحکومت میں "محمد القاسم” کے بنیادی اہمیت کے حامل راستے اور بغداد کو ناصریہ سے ملانے والے بین الاقوامی ہائی وے بند کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ میسان اور دارالحکومت بغداد کو جوڑنے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا۔