امریکی انتخابات کے متعلق دخل اندازی ، سوشل میڈیا اکاونٹس پر سخت ایکشن

0
45

باغی ٹی وی : ٹویٹر اور فیس بک نے حال ہی میں نئے بننے والے خبروں کے اکاؤنٹس کو معطل کردیا ہے۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منگل کو سوشل میڈیا کے اہم ستون ٹویٹر اور فیس بک نے انکشاف کیا۔ انتخابات میں ووٹنگ سے متعلق معلومات شائع کرنے اور پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر ان اکاؤنٹس کو معطل کردیا گیا تھا۔

ٹویٹر نے وضاحت کی کہ ٹویٹر نے اپنی وضاحت میں‌ بتایا کہ اس نے اپنی آزادانہ پالیسی پر برقرار رہتے ہوئے لوگوں کے سلوک ، کردار اور میلان کو دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے پر معطل کردیا گیا تھا۔

مزید کہا گیا ہے ، "پچھلے ہفتے 10،000 سے زیادہ فالوورز والے اکاؤنٹ کو معطل کیا گیا اس کے علاوہ ، ایس وی نیوز الرٹس ، کے 78،000 سے زیادہ ٹویٹر فالوورز تھے اسے بھی معطل کردیا گیا

اس اکاؤنٹ میں اکثر انتخابات سے متعلق بدامنی کی خبروں کو عیاں کیا گیا تھا اور ووٹنگ کی حفاظت اور اعتماد سازی سے متعلق امور کو اجاگر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس اکاؤنت سے ڈیموکریٹس کے بارے میں دھوکہ دہی کے دعووں کو بھی ہائی لائٹ کیا جاتا تاہ اور ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلیوں اور تقاریر کو نشر کرنے پر زور دیا گیا تھا .

Leave a reply