اگر کوئی امریکی مارا جاتا تو ایران ۔۔۔ امریکی صدر نے دھمکی دے دی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغداد میں واشنگٹن کے سفارت خانے پر راکٹ حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے اور کہا کہ اگر کوئی امریکی مارا جاتا ہے تو وہ ایران کو ٹھہرئے گا۔ اور اس کے نتائج پھر ایران بھگتے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "اتوار کے روز بغداد میں ہمارے سفارتخانے کو متعدد راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ،” ٹرمپ نے بدھ کے روز دیر گئے ٹویٹ کرتے ہوئے اس حملے کا ذکر کیا جس سے مالی نقصان توہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، اور یہ راکٹ نہیں پھٹے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "اب ہم عراق میں امریکیوں کے خلاف اضافی حملوں کے بارے میں چہچہاتے ہوئے سنتے ہیں… ایران کو کچھ دوستانہ مشورہ ہے اگر ایک امریکی مارا جاتا ہے تو میں ایران کو ذمہ دار ٹھراؤں گا۔ اس پر غور کریں۔
ادھر ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس روانگی سے قبل ایران کے خلاف آخری لمحے کی مہم جوئی کے خلاف خبردار کر دیا ہے۔محمد جواد ظریف نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ "بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔امریکا یاد رکھے اگر ہمارے خلاف کچھ کیا گیا تو اس سے سنگین حملے بھی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں. اس بار امریکا کے ساتھ بہت برا ہوگا.

ٹرمپ کے جاتے جاتے امریکا کی ایران کے خلاف بڑی کاروائی کی تیاریاں ، ایرانی وزیر خارجہ نے وارننگ دے دی

Shares: