امرود قدرت کی ایک خاص نعمت امرود کے کرشماتی فوائد

امرود قدرت کا ایک قیمتی تحفہ ہے اسکا درخت عام پایا جاتا ہے اسکے چھلکے کا رنگ ہرا اوراندرسے گوداسفیداور گلا بی ہوتا ہے اسمیں کاربوہائیڈریٹس وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشئم فائبر فیٹس پانی اور پروٹینز وافر مقدارمیں پائے جاتے ہیں

امرود ہاضمہ بہتربناتا ہے جلدکے امراض کے لئے بےحد مفید ہے امرود کا استعمال کینسر اور ذیا بیطس سے محفوظ رکھتا ہے اور یہ بہترین قبض کشاء ہے

امرودمیں موجود وٹامنز اور کیلشئم بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے امرود میں موجود اجزا خعن کے بہاوُ کو متوازن رکھتے ہیں جس سے ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں سے نجات ملتی ہے

امرود کھجلی بہرے پن پیٹ درد اور ٹانگوں کے کھنچاوْ کے علاج میں بھی بے حد مفید ہے بھوک نہ لگنے کی صورت میں کھانے کے بعد امرود کھانے سے بھوک بڑھ جاتی ہے

نظام انہظام کی خرابی قبض کی شکایت اور آنتوں کی خشکی کےخاتمے کے لئے نہار منہ پیٹ بھر کر امرود کھانا بے حدمفید ہے۔

Comments are closed.