کراچی:کراچی میں 85 سالہ بزرگ خاتون گھریلو ملازمین کے ہاتھوں قتل،اطلاعات کے مطابق کراچی پھر سے بے چینی کا شہر بننے لگا، ادھر فیڈرل بی ایریا میں 85 سالہ خاتون کو گھریلو ملازمین نے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کراچی میں فیڈرل بی ایریا بلاک 5 مکان نمبر ڈی 25 سے ضعیف العمر خاتون نور جہاں زوجہ فیروز الدین کی لاش ملی، لاش تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ کو دیکھتے ہوئے تفتیشی افسر کو شبہ ہوا کہ 85 سالہ نور جہاں کو گھریلو ملازمین نے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کردیا اور واقعے کو چھپانے کے لیے ڈرامہ رچایا کہ نور جہاں طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئی۔

مقتولہ کے قتل کے شبہ میں گھریلو ملازمین عارفہ اور اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد صحیح صورت حال سامنے آگئی۔

Shares: