امریکا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

واشنگٹن :امریکا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق امریکی ریاستوں نیو جرسی اور نیو یارک کے گورنرز نے ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے ٹوئٹر پر ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج رات کے سیلاب سے متاثر ہونے والے نیوریارک کے شہریوں کی مدد کے لیے ایمرجنسی نافذ کر رہی ہوں’۔

 

 

نیو یارک سٹی کے میئر نے بِل ڈی بلاسیو نے گزشتہ رات کے سیلاب اور موسم کو ‘تاریخی موسمی واقعہ’ قرار دیا۔میئر ہیکٹر لورا نے ‘سی این این’ کو بتایا کہ ‘سیلاب میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ سیلاب نے نیو جرسی کے شہر پاسیک کو ڈبو دیا ہے’۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو جرسی میں ایک اور شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 4 افراد نیو یارک میں اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ اپنے بیس مینٹس میں پھنسے ہوئے تھے۔ سیلابی پانی سے 70 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، مرنے والا شخص جو گاڑی چلا رہا تھا وہ پانی میں بہہ گئی تھی جبکہ فائر فائٹرز پانی کے اندر گاڑی میں گئے اور ان کے لیے مرنے والے شخص تک پہنچنا تقریباً ناممکن تھا۔

 

 

 

سمندری طوفان کے باعث نیویارک میں تقریباً تمام سب وے لائنز معطل ہوگئیں، جبکہ شمال وسطی بحرہ اوقیانوس (اٹلانٹک) کے کچھ حصوں میں خوفناک بارش، سیلاب اور بگولوں کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

شہری انتظامیہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ جمعرات کو خراب موسم کے باعث نیویارک شہر کی سڑکوں پر صبح 5 بجے تک تمام تر غیر ہنگامی گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا۔

 

بدھ کی شام نیشنل ویدر سروس کی جانب سے مغربی فلاڈیلفیا سے شمالی نیو جرسی تک کم از کم 5 طوفانی ایمرجنسی کا الرٹ جاری کیا گیا۔قبل ازیں نیو جرسی کے گورنر فِل مَرفی نے بھی سمندری طوفان ‘ایڈا’ کے باعث ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

فلاڈیلفیا کے ٹی وی اسٹیشن ‘این بی سی 10’ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ طوفان کے باعث پیدا ہونے والے بگولوں نے پنسلوینیا اور نیو جرسی کے حصوں کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا، نیو جرسی کے ملیکا ہل میں کم از کم 9 گھر تباہ ہوئے۔

Comments are closed.