اسلام آباد:جعلی کمپنی کے ذریعے سیلز ٹٰیکس کے فراڈ میں ملوث کمپنی کے خلاف کارروائی ،اطلاعات کے مطابق ڈائیریکٹوریٹ اف انٹنرل اڈٹ ان لینڈ ایف بی آرنے بڑی کاروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف شکنجہ کس دیا ہے ، اس سلسلے میں گرفتاری کی کوششیں شروع ہیں
اس سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ جعلی کمپنی کے ذریعے سیلز ٹٰیکس کے فراڈ میں ملوث کمپنی کے خلاف ایف ائی ار درج کرکے ادارے نے کارروائی شروع کردی ہے
ایف بی آر حکام کے مطابق اس گروہ کی ان حرکتوں کی وجہ سے سیلز ٹیکس کے فراڈ میں کمپنی کے 1 ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کمپنی کے خلاف شکایات کی بنا پرایف بی آر کواس کی جعل سازی کا علم ہوا
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”505764″ /]
ایف بی آر کی درخواست پر ملزم نواب زمان کے خلاف ایف ائی ار نمبر :01/2022 درج کرلی گئی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے تمنا انٹر پرائز کے نام سے جعلی کمپنی بناکرلوٹ مار کا بازار گرم کررکھا تھا
ایف بی آرٹیم کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس دھوکہ دہی کے حقیقی فائدہ اٹھانے والوں کو جاننے کے لیے بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔امید ہے کہ بہت جلد ادارہ ایسے جعل سازوں تک پہنچ جائے گا