نئی دہلی : بھاری شہر جگت پورہ کے علاقے شاہدرہ کا 35 نوجوان نے قرض تلے دبنے کی وجہ سے خود ،بیوی اور ننھی بیٹی سمیت عمارت سے چھلانگ لگادی . سریش تو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا لیکن اس کی بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں .تفصیلات کے مطابق سریش کمار نے کریڈٹ کارڈز پر بہت زیادہ قرض لے رکھا تھا جو اب اس کے لیے مصیبت بن کر رہ گیا تھا اور وہ قرض ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھا
شاہدرہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سریش کمار قرض کے بوجھ تلے دبنے کی وجہ سے بہت پریشان تھا .جس پر جمعرات کے روز سریش کمار نے بیٹی کو اپنے ہاتھوں میںلیتے ہوئے عمارت سے چھلانگ لگا دی اور اس کے ساتھ ہی اس کی بیوی منجیت کور نے بھی چھلانگ لگادی
پولیس ذرائع کے مطابق سریش کمار پر 8 لاکھ قرض کا بوجھ پڑچکا تھا اور ہر آنےوالا دن اس کے لیے بوجھ بنتا جارہا تھا.پولیس نےکہا ہے کہ سریش کمار کافی دنوں سے دباو میں تھا اور قرض ادا نہ کرپانے کی وجہ سے پریشان تھا