انار کاخوش ذائقہ اور لذیذ شربت بنانے کی ترکیب

اجزاء:
انار کے دانے آدھا کلو
پانی ایک پاؤ
چینی آدھا کلو

ترکیب:
انار کے دانے تھوڑے تھوڑے ایک باریک کپڑے میں ڈال کر ان کا عرق دبا کر نکال لیں اور پھوک پھینک دیں پھر ایک دیگچی میں پانی اور چینی ملا کر چولہے پر رکھ دیں اور اچھی طرح پکنے دیں جب تین چار ابال آ جائیں تو انار کا عرق اس میں ڈال کر پکنے دیں جب شیرہ اچھی طرح سے پک کر گاڑھا ہو جائے اور چاشنی کی ایک تار ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہو جائے تو اسے کسی شیشے کی بوتل میں بھر کر محفوظ کر لیں یہ شربت معدے کے لے بہت مفید ہے اور دل و دماغ کو تازگی بخشتا ہے جی متلانے پر اس کے چند گھونٹ پی لینے سے طبیعت فوراً بحال ہو جاتی ہے

Comments are closed.