![aditya roy and ananya pandey](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/aditya-roy-and-ananya-pandey.jpg)
بالی وڈ کی ابھرتی اداکارہ اننیا پانڈے جو کہ سینئر اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں ان کے افئیر کی خبریں آدیتیہ رائے کپور کے ساتھ زور پکڑتی جا رہی ہیں ، حال ہی میں دونوں پرتگال میں ایک ساتھ چھٹیاں منا کر بھی آئے ہیں وہاں سے ان کی کچھ وڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں ، دونوں کے افئیر کی خبروں پر جہاں ان دونوں کے مداح بہت خوش ہیں وہیں ان کی والدہ برس پڑی ہیں اپنی بیٹی پر. میڈیا رپورٹس کے مطابق اننیا پانڈے کی والدہ چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی افیئرز میں ملوث ہونے کے بجائے اپنے کیریئر پر دھیان دے تاکہ کہ اننیا کی ذاتی زندگی یا افیئرز سے زیادہ انہیں مداح ان کے کام اور پیشہ ورانہ کامیابیوں سے جانیں۔
ان دونوں کے درمیان دن بہ دوستی کا تعلق گہرا ہوتا جا رہا ہے ، انڈیا ہو یا انڈیا سے باہر ، دونوں ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں ، ”اننیا پانڈے کی والدہ کا بیان تو سامنے آ گیا ہے لیکن ابھی تک اننیا کے والد چنکی پانڈے کی جانب سے کوئی بیان یا رد عمل سامنے نہیں آیا”. یاد رہے کہ اننیا پانڈے ایک بہترین اداکارہ ہیں انہوں نے اپنی فلموں سے ثابت کیا ہے کہ وہ آج کی ٹاپ ٹین ہیروئنز میںشامل ہیں.