لاہور:اینکرپرسن عمران خان نے شکارکے حوالے سے خبروں کی تردید کردی،اطلاعات کے مطابق معروف اینکرپرسن عمران خان نے ان خبروں کو مسترد کردیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہےکہ عمران خان نے چکوال کے علاقے میں مرغابیوں کا بڑے پیمانے پرشکارکیا ہے
ادھر ذرائع کے مطابق عمران خان کہا ہےکہ یہ ٹھیک ہے کہ میں شکارکا شوقین ہوں لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ میں بے جا اوربہت زیادہ شکارکروں
Anchorperson Imran Khan poached/killed dozens of Black & Grey Partridges that too in a Protected Area of Diljaba, Chakwal, Punjab. Will anyone take action against him? @ImranKhanPTI @aminattock @FaisalAminKhan pic.twitter.com/FxZ9WK1DDZ
— Ihsanullah Tipu Mehsud (@IhsanTipu) November 26, 2020
اس حوالے سے عمران خان کہتے ہیں کہ !یہ میرےخلاف سراسرپروپیگنڈاکیاجارہاہے،تصویریں ہی مختلف ہیں۔ جوشکارکیےگئے پرندوں کی تصویر ہے وہ رات میں بنائی گئی ہے
https://twitter.com/khanAmjad_Ak/status/1331986935691284488?s=19
عمران خان مزید کہتے ہیں کہ !باقی دوتصویروں میں دیکھ لیں دن کاوقت ہے۔ دوسری بات یہ کہ میں شکار کرتا ہوں صرف اور صرف اپنے کھانے کے لئے یہ جتنے پرندوں کا شکار ہے میں نے کاروبار تو کرنا نہیں انکا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ معروف اینکرنے چکوال کے علاقے میں اس قدرزیادہ شکارکیا کہ دیکھنے والوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا








