دمشق:اورپھروہی ہوا:اسرائیل نے ہمسائیہ مسلمان ملک پرحملہ کردیا،اطلاعات کے مطابق ہمسائیہ مسلمان ملک پر اسرائیل کے میزائل حملے میں 4 فوجی زخمی ہوگئے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی صنعا کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے دارالحکومت دمشق کے قریب متعدد میزائل فائر کیے گئے تاہم شامی دفاعی نظام کے باعث متعدد میزائل اپنے ہدف پر پہنچنے سے پہلے فضا میں ہی تباہ ہوگئے،
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک میزائل ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے باعث 4 فوجی زخمی ہوگئے اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم برطانوی گروپ کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں کے دوران دمشق میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تاہم بعد میں ایک بیان میں کہا گیا کہ حملے میں اسلح ڈپو تباہ ہوگیا جس کا تعلق ایران سے تھا۔