آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ 6800 ارب روپے کے لگ بھگ محاصل کے حجم پر مشتمل ہوگا

0
42

آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ 6800 ارب روپے کے لگ بھگ محاصل کے حجم پر مشتمل ہوگا.رپورٹ
باغی ٹی وی رپورٹ اور تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ منگل کو آئندہ مالی سال کیلئے 6800 ارب روپے کے لگ بھگ محاصل کے حجم پر مشتمل وفاقی بجٹ اور فنانس بل کے مسودے کی منظوری دیگی، جس کے بعد منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے جبکہ اس سے قبل آج( پیر) اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کی جائے گی تاہم معاشی ترقی، زراعت، صنعت، مینوفیکچرنگ، خدمات سمیت اہم اہداف حاصل نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ 2019-20ء ، مجموعی حجم 6800 ارب روپے متوقع، ٹیکس وصولیاں 5550 ارب، دفاع کیلئے 1250 ارب سے زائد، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 925 ارب، مالی خسارے کا ہدف 3000 ارب جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 2500 ارب روپے مختص کرنے کی تجاویز، 1400 ارب کے ٹیکس اقدامات، سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں دس فیصد اضافہ متوقع، وفاقی کابینہ منگل کو بجٹ اہداف کی منظوری دے گی۔ اس سے قبل آج (پیر)وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال19 2018-ء کی اقتصادی کارکردگی پر مشتمل اقتصادی سروے جاری کیا جائے گا۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے ممکنہ حد تک کفایت شعاری اور پسماندہ طبقوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور کمزور طبقوں کی معاونت پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔واضح رہےکہ عمومی طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی بڑھ چکی ہے اور بجٹ کے بعد کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں ملنے والا عام آدمی کے مسائل کم ہونے نہیں دکھائی دے رہے.

Leave a reply