پاکستان کے معروف گلوکار، موسیقار، کمپوزر فراز حیدر نے 8سال بعد اپنا نیا میوزک ویڈیو ’ڈوب گئے‘ ریلیز کر دیا۔ میوزک ویڈیو میں جادوئی موسیقی کے ساتھ مشہور ماڈل و اداکارہ سبرینا نقوی بھی نظر آرہی ہیں۔ڈوب گئے کی کمپوزیشن،ڈائریکشن اور پروڈکشن فراز حیدر کی خود کی ہے۔ ویڈیو میں دوستی اور محبت سمیت رشتوں میں موجود معمولی فرق اور پیچیدگیوں کو ظاہر کیاگیا ہے۔ یہ گیت دو بہترین دوستوں کے درمیان یک طرفہ محبت اور پالتو کتے اور اس کی انسان سے مضبوط بندھن کی کہانی ہے۔ میوزک ویڈیو ایک مرد اور عورت کے درمیان، دوسری ایک انسان کی اس کے پالتو جانور کے درمیان رشتوں کے گہرے تضاد کو خوبصورتی سے پیش کرتی ہے، جو تقدیر کے ہاتھوں، ترجیحات اور سمجھوتوں
کا ایک کڑوا اور میٹھا سبق سکھاتی ہے۔ اس وڈیو کے حوالے سے فراز حیدر کہتے ہیں کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں بہت جدت اور تبدیلی آئی ہے۔ لیکن ہمارے مداح اور سامعین آج بھی ویسے ہی، کسی جوہری کی طرح موسیقی ، بہترین آواز کو پرکھنے والے ، اور ہمیشہ اپنے فنکاروں کی قدر کرتے ہیں۔ڈوب گئے بنانے کا سفر متاثر کن اور اعصاب شکن رہا ہے۔ لیکن اب انڈسٹری میں واپسی کے بعد اپنے مداحوں کیلئے زیادہ سے زیادہ خوبصورت دھنیں بنانے کیلئے بے تاب ہوں۔خوشی اس بات کی ہےکہ میرے مداح مجھے پسند کرتے ہیں اور میرے ہر گیت کو پذیرائی دیتے ہیں.