آندھی طوفان سے بجلی غائب ، راستے مسدود ہوگئے

0
48

آندھی طوفان کہیں‌ بجلی غائب اور کہیں درخت اکھڑ گئے ، راستے مسدود

باغی ٹی وی : آندھی طوفان سے ملک کے بیشتر حصوں میں نقصان کی اطلاعات ہیں. سکھر اور گرد ونواح میں تیز آندھی طوفان سے درخت اور بجلی کے پول گر گئے، سیپکو نے آندھی کے باعث 130 ٹرپ فیڈرز میں سے 80 فیصد بحال کردیئے،20 فیصد فیڈرز پر بحالی کیلئے کام جاری ہے۔

سکھر اور گرد ونواح کے علاقوں میں گزشتہ رات تیز آندھی اور طوفان کے باعث مختلف مقامات پر درخت اکھڑ گئے جبکہ سکھر میں شکارپور روڈ پر 11ہزار کے وی اور،خیرپور میں بھی دو مقامات پر بجلی کے پول گر گئے تھے۔

لاہور میں آندھی اور طوفان سے لیسکو ریجن کے تین سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔ شہر میں متعدد مقامات پر بجلی کے تار ٹوٹ گئے۔ جس کے باعث کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔گلشن راوی، نواں کوٹ، علی پارک، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ اور گرین ٹاؤن میں بجلی چلی گئی ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کےلیے کام جاری ہے

شبقدر میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث دیوار گرنے سے13 سالہ بچہ جان بحق۔ تیز آندھی اور طوفان کے باعث پھلوں کے باغات کو بھی نقصان پہنچ گیا۔ بجلی کی سپلائی بھی بند۔ پی کے 60شبقدر کے علاقہ میاں کلی شبقدر میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث دیوار گر گیا جس کے نتیجے میں 13 سالہ عباس ولد ظاہر رحمان جان بحق ہو گیا۔ورثا نے جان بحق بچے کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شبقدر پوسٹ مارٹم کے لئے پہنچا دی

Leave a reply