پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کروں گا، مودی

عمران خان کی قید کا سوال، بھارتی وزیراعظم مودی نے کیا دیا جواب
0
133
modi

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کروں گا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کاکہنا تھا کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارک دی ہے،بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں خطے میں امن، سلامتی اور خوشحال کو آگے بڑھانے کی وکالت کی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کی قید بارے جب بھارتی وزیراعظم مودی سے سوال کیا گیا تو مودی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "میں پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کروں گا”۔

چین کے حوالہ سے ایک سوال پر بھارتی وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے چین کے تعلقات اہم ہیں، میرا یقین ہے کہ ہمیں اپنی سرحدوں پر طویل عرصے سے جاری صورتحال کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے بھارت اور چین کے درمیان مستحکم اور پرامن تعلقات نہ صرف ہم دونوں ممالک بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے اہم ہیں، مجھے امید ہے اور یقین ہے کہ سفارتی اور عسکری سطح پر مثبت اور تعمیری دو طرفہ مصروفیات کے ذریعے ہم اپنی سرحدوں میں امن و سکون کو بحال اور برقرار رکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا بہترین ٹریک ریکارڈ ہے۔ لوگوں کے لیے یہ بڑی بات تھی کیونکہ وہ وعدے کبھی پورے نہ کرنے کے عادی تھے۔ہماری حکومت نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس” کے نعرے کے ساتھ کام کیا ہے، جس کا مطلب ہے سب کے ساتھ، سب کی ترقی کے لیے، سب کے اعتماد اور سب کی کوششوں کے ساتھ۔لوگوں کا یہ بھروسہ ہے کہ اگر کسی اور کو ہمارے پروگراموں کا فائدہ پہنچا ہے تو ان تک بھی پہنچے گا لوگوں نے دیکھا ہے کہ ہندوستان 11ویں سب سے بڑی معیشت سے پانچویں بڑی معیشت بن چکی ہے اب بھارت جلد ہی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا،

بھارتی وزیراعظم مودی نے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کا مقدس تہوار ہمدردی، اتحاد اور امن کے جذبے کو مزید تقویت دے، عیدالفطر کے موقع پر آپسی بھائی چارہ اور اتحادکا مظاہرہ کرنے اور معاشرے کے مالی طورپر کمزور طبقات کی ہرممکن مددکریں،

چوہے بھی کورونا وائرس کے ایلفا، ڈیلٹا اور اومیکرون ویریئنٹس سے متاثر ہو سکتے ہیں،تحقیق

وہ ملک جہاں چوہے پسندیدہ غذا ہی نہیں بلکہ دلہن کو جہیز میں بھی دیے جاتے ہیں

بلوچستان کے یوٹیلٹی سٹوروں پر صرف چوہے ہیں، سینیٹرقائمہ کمیٹی میں پھٹ پڑے

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

چوہے13 ارب کی گندم کھا گئے،خود چوری کرتے ہیں اور نام چوہوں کا لیتے ہیں ،فرخ حبیب

Leave a reply