اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی نے جہلم میں مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

ناغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ بس اسٹاپ کے قریب تلاشی کے دوران گاڑی سے 7 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے برآمد شدہ منشیات کی 4 کلوگرام مقدارگرفتار ملزمہ کے ذاتی قبضے، جبکہ 3 کلوگرام مقدار گاڑی کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی۔

قصور:پولیس کا سرچ آپریشن،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،15 ملزمان گرفتار

اے این ایف کے مطابق گاڑی میں سوار3 ملزمان جن میں راولپنڈی کے رہائشی ثاقب علی، بہزاد حیدر اور لاہور کی رہائشی نسرین بی بی نامی شامل ہیں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے این ایف کے مطابق ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

علاوہ ازیں اے این ایف نے اسلام آباد، دامن کوہ کے قریب محسن عالم نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کےقبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ اے این ایف کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اسلام آباد جرائم کا گڑھ :بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں دسویں کلاس کی ایک طالبہ کی خودکشی…

قبل ازیں قصور تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پرسرچ آپریشن کرکے 15 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے تین کلوگرام چرس، 200 لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد ہوا گرفتار ملزمان میں 2 ڈاکو، 5 منشیات فروش اور 8 عدالتی مفروران شامل تھے سرچ آپریشن میں ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا تھا تاکہ پتنگ بازوں کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ سرچ آپریشن کے دوران 55 گھروں اور 125 افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ ملزمان کی گرفتاری اور پتنگ بازی کا انسداد تھا۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں کھجوروں کی گٹھلیوں میں مشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی منشیات کے مقدمے میں قید اسد خان سے اس کا دوست سہیل شہزاد جیل میں ملاقات کے لئےپہنچا اورکھانا بھی لایا جیل انتظامیہ نے جیل مینوئل کے مطابق کھانا چیک کیا تو کھجورکی گٹھلیوں میں چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی۔

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Shares: