اے این ایف کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار برآمد

0
38
ANF

کراچی و کوئٹہ میں اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

 اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کراچی اور کوئٹہ میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے گنجان آباد علاقے اورنگی ٹاؤن کے قریب ایک کارروائی میں ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ حکام کے مطابق ملزم کراچی ہی کا رہائشی ہے، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے، جس میں منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے کچلاک میں کارروائی کے دوران افغان باشندے سے 94 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ملزم قندھار کا رہائشی ہے۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے گزشتہ چند روز کے دوران ملک بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی تھی. اے این ایف حکام کے مطابق کارروائیاں ملک کے مختلف شہروں میں کی گئیں۔ اے این ایف کو دوران تلاشی اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازا کے قریب لوڈر گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی۔ منشیات میں 2 کلو 600 گرام ہیروئین، 2 کلو 400 گرام چرس اور 988 گرام آئس شامل تھی جس پر باجوڑ کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا.
یہ بھی پڑھیں؛
فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا
اسی طرح فیصل آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے پشاور کے رہائشی ملزم کے لیپ ٹاپ سے 954 گرام چرس برآمد کی گئی تھی. کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کویت جانے والے کنٹینر سے 90 کلوسے زائد ہیروئین برآمد ہوئی، تربت کیچ کے علاقے سے 94 کلو گرام چرس اور چمن کے علاقت سے 2881 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد ہوا تھا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Leave a reply