اے این ایف کی کارروائی، جدہ جانے والے کنٹینر سے 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔ اے این ایف نے ساؤتھ ایشیا ٹرمینل کراچی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے کنٹینر سے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ مزید تفتیش کیلئے کاروائی شروع کردی ہے.
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ان جرائم میں ملوث افراد کیخلاف بھر پور کوشش کی جاری ہے اور جو لوگ بمعہ منشیات پکڑے گئے ہیں ان سے مکمل تفتیش کے بعد سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون کے مطابق انہیں سزا دی جائے گی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری
نشہ آور گولیوں کی تعداد 320,000 جبکہ مجموعی وزن 75 کلو ہے کنٹینر نجی کمپنی کی بکنگ سے سعودیہ کے امپورٹر کو بھیجا جارہا تھا۔ ملزمان میں عبدالوحید لاڑکانہ کا جبکہ شہزاد کراچی کا رہائشی ہے۔ اے این ایف نے دوسری کارروائی میں فیصل آباد ملت روڈ پر کار سے 26 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی اور فیصل آباد کے رہائشی تنویر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام نے ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔