بالی وڈ اداکارہ انیل کپور نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی ہے. جس میں وہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز محسن نوید رانجھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. انیل کپور اس وڈیو میں شیروانی زیب تن کئے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور شیروانی غالبا پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی ہے. کیونکہ انیل کپور اس وڈیو میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا شکریہ ادا کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ محسن بھائی آداب ، آپ کو جنم دن کی ڈھیروں مبارکباد ، میں نے آپ کے تیار کردہ کپڑے پہنے بہت اچھے اور عمدہ ہیں امید ہے کہ بہت جلد آپ کے ساتھ ملاقات ہوگی. انیل کپور نے وڈیو کے آخر میں محسن نوید رانجھا کو دعائیں دیں . یاد رہے کہ محسن نوید رانجھا پاکستانی فیشن
محسن نوید رانجھا بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ
ڈیزائنر ہیں اور ان کے کام کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ان کے تیار کردہ جوڑے بالی وڈ کے فنکار بھی شوق سے زیب تن کرتے ہیں . کچھ عرصہ قبل محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ کپڑے سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان نے بھی زیب تن کئے تھے. محسن نوید رانجھا کے کام کو عالمی سطح پر پذیرائی اس وقت ملی جب پاکستانی نژاد برطانوی اداکار ٹین فرانس برٹش فیشن ایوارڈز 2021 میں ان کا تیارکردہ لباس پہنا تھا۔اس کے علاوہ ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی کاسٹ نے کانز فلمی میلے میں محسن رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات پہن کر کانز کے ریڈ کارپٹ پر واک کی تھی۔