انیل کپور نے محض 17 برس کی عمر میں کام کیوں شروع کیا؟

بالی وڈ کے اداکار انیل کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ آج جس بھی مقام پر ہیں وہ انہیں آسانی سے نہیں ملا. بے شک ان کے والد سریندر کپور فلمساز تھے اس کے باوجود انہیں بہت محنت کرنا پڑی. فلموں میں‌ہیرو آنے سے پہلے سپاٹ بوائے کے طور پر بھی کام کیا اس کے بعد کاسٹنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا. انیل کپور نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے انہوں نے محض 17

سال کی عمر میں کام شروع کر دیا تھا. انیل کپور بتاتے ہیں کہ انہیں کچھ پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا ہندی فلموں میں آنے سے پہلے تیلگو اور کناڈا فلموں میں کام کیا . انیل کپور نے چند برس پہلے ایک انٹرویو میں اس سے بھی آگے کی کچھ باتیں بتائیں تھیں جیسے کہ انہوں نے کہا تھا کہ جب وہ نئے نئے انڈسٹری میں آئے تھے تو ان کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا تھا جیسے وہ پتہ نہیں‌کہاں سے آگئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ان کی شروع کی چند فلمیں کامیاب ہوئیں تو اس کامیابی کی خوشی میں جو پارٹیاں رکھی گئیں اس میں ان کے علاوہ باقی تمام کاسٹ کو مدعو کیا گیا.یاد رہے کہ انیل کپور کا شمار بالی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے سنجیدہ اور کامیڈی ہر طرح کے کردارو میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.

Comments are closed.