بالی وڈ کے اداکار انیل کپور نے سلمان خان کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پانچ جنریشن کی ہیروئینز کے ساتھ کام کیاہے ۔ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے ہیما مالنی کے ساتھ کام شروع کیا، پھر ریکھا کے ساتھ فلم بلندی میں کام کیا اس کے بعد رتی اگنی ہوتری ، پونم ڈھلون، پدمنی کولہا پوری کے ساتھ کام کیا ، اس کے بعد آ گئیں مادھوری ڈکشٹ ان کے ساتھ کام کیا اور ان کے ساتھ میری جوڑی بہت پسند کی گئی ، پھر اسی دور میں سری دیوی کے ساتھ بھی کام کیا۔ پھر آگئیں ایشوریا رائے ان کے ساتھ کام کیا ان کے دور کی تقریبا ہیروئینز کے ساتھ کام کیا۔
پھر آہستہ آہستہ کرکے میری خواہشات بڑھتی گئیں مجھے لگا کہ مجھے تو مزید ہیروئنز کے ساتھ کام کرنا چاہیے، پھر میں نے دیپیکا ، جیکولین فرینیڈنس کے ساتھ کام کیا اور یہ سلسلہ جاری ہے تب تک جاری رہے گا جب تک میری سانس چل رہی ہے، مجھے کام کرنے کا شوق ہے اور کئی دہائیوں سے لوگوں کا پیار مجھے مل رہا ہے لہذا ”جب تک یہ پیار ملتا رہے گا میں جم کر کام کرتا رہوں گا ”اینٹرٹین کرتا رہوں گا ۔ یادرہے کہ انیل کپور کی جوڑی دو ہیروئنز کے ساتھ آج تک بہت سراہی جاتی ہے ایک سری دیوی اور دوسری مادھوری ڈکشٹ ۔
سونیا حسین نے کر دی ایسی خواہش کہ جو ۔۔۔۔