وزیراعظم شہبازشریف اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف کی جرمن چانسلر سے بھی ملاقات ہوئی،
0
43
pm china01

وزیراعظم شہبازشریف اور چین کی سٹیٹ کونسل کے وزیراعظم جنا ب لی کی چیانگ کی آج نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر پیرس میں ملاقات ہوئی۔ رواں سال مارچ میں وزارت عظمی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وزیراعظم لی کی چیانگ کی وزیراعظم شہبازشریف سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

ملاقات پاکستان اور چین کی سدابہار آزمودہ کوآپریٹو شراکت داری کی روایتی خیرسگالی اور پرجوش ماحول میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں اور دوطرفہ معاشی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی۔ کلیدی موضوعات پر چین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی جغرافیائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی ومعاشی ترقی کے لئے چین کی پختہ ومسلسل حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کے متنازعہ خطے میں جی 20 کا اجلاس بلانے کی چین کی طرف سے بھرپور مخالفت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قانون کی بالادستی کے چین کے اصولی موقف کا مظہر ہے۔

وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی منفرد اور دونوں ممالک کی عوام کے درمیان موجود گہرے برادرانہ جذبات پر استوار ہے جو وقت اور حالات کی تبدیلی سے بے نیاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ قریبی ہمسایہ اور آئرن برادر پاکستان چین کی ہمسایوں سے متعلق سفارت کاری میں خصوصی درجہ رکھتا ہے۔ چین کے وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان کے کلیدی مفادات کے تحفظ، معاشی ترقی اور پاکستان کے عوام کی خوش حالی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی مستحکم انداز میں ترقی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں اطراف نے اس امر پر اتفاق کیا کہ سی پیک پاکستان کی سماجی ومعاشی ترقی میں مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے مل کر کام جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیاگیا۔ دونوں قائدین نے رواں سال سی پیک کی کامیابی کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی بھرپور انداز میں منانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطح کے رابطوں کی رفتار برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے اپنے ہم منصب کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو وزیراعظم لی کی چیانگ نے قبول کرلی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جرمن چانسلر سے بھی ملاقات ہوئی،

وزیراعظم شہبازشریف کی جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات ہوئی دونوں قائدین نے نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی وزیراعظم نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے جرمنی کی امداد پر شکریہ ادا کیا ،وزیراعظم نے 163 ملین یورو کی معاشی معاونت کی فراہمی پر بھی جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا ،وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے 27 ملین یورو کی اضافی رقم سیلاب متاثرین کی مدد اور خوراک کی فراہمی کے لئے استعمال ہوئی، جرمنی کی ترقی کو ہمیشہ ایک مثال کے طورپر پیش کیا ہے، جرمنی نے جس طرح محنت سے اپنا مقام بنایا ہے، وہ ترقی پزیر ممالک کے لئے ایک عمدہ مثال ہے، ذاتی طورپر جرمنی کی ترقی، جرمن قوم کی محنت اور عزم کا گرویدا ہوں،امید کرتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی سے خطرات اور معاشی دباﺅ جیسے مسائل میں جرمنی ترقی پزیر ممالک کی آواز بنے گا،ترقی پزیر ممالک سے مالیاتی دباﺅ میں کمی سے وہاں کے عوام کو ریلیف دینے میں مدد ملے گی،

وزیراعظم نے پاکستان میں جرمن کمپنیوں اور این جی اوز کی خدمات کو سراہا ،دونوں قائدین نے پاکستان اور جرمنی میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،جرمن چانسلر نے وزیراعظم شہبازشریف کے لئے خیرسگالی کا پیغام میں کہا کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی، جرمن چانسلرنے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہارکیا

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

بلاول بھٹو زرداری کی روضہ امام حسین آمد

Leave a reply