نیب نے ملک ریاض کو طلب کر لیا

0
41
ملک ریاض

القادر ٹرسٹ کیس ۔ نیب راولپنڈی میں ملک ریاض ریکارڈ سمیت طلب کر لئے گئے،

نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات کے لئے ملک ریاض کو آج طلب کر رکھا ہے، نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملک ریاض القادر ٹرسٹ کے حوالہ سے تمام ریکارڈ لے کر تحقیقات کے لئے پیش ہوں، اگر آج ملک ریاض پیش نہ ہوئے تو انکے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔

نیب نوٹس کے مطابق پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے غیرقانونی 190 ملین پونڈ کی رقم اپنے پاس رکھی اور اس وقت کی کچھ حکومتی شخصیات نے انہیں ناجائز مالی فائدہ دیا ،نیب نے دو روز قبل ملک ریاض کو نوٹس جاری کیا تھا ‘ ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے،

القادر ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات کر رہا ہے،عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی نیب نے طلب کیا تھا، عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں نیب میں پیش ہو چکے ہیں، اسی کیس میں عمران خان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا مگر انہیں بعد میں ضمانت ملی،

قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ملک کے معروف بزنس ٹائیکون نے سابق وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کے لیے جہلم میں 458کنال 4 مرلے اور 58 مربع فٹ زمین عطیہ کی جس کے بدلے میں مبینہ طور پر عمران خان نے بزنس ٹائیکون کو 50 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا تھا۔

گزشتہ سال اکتوبر 2022 میں نیب نے تحقیقات شروع کردی تھی۔ نیب دستاویزات کے مطابق 3 دسمبر 2019ء کو عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس میں بزنس ٹائیکون کو برطانیہ سے ملنے والی 50 ارب روپے کی رقم بالواسطہ طور پر واپس منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ رقم این سی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر ضبط کی گئی تھی۔

عمران خان نے چار سال قبل ریئل اسٹیٹ ڈویلپر کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے کے چند ہفتوں کے اندر القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کے لیے ٹرسٹ رجسٹر کیا تھا جو بعد میں یونیورسٹی کے لیے ڈونر بن گیا۔ نیب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹرسٹ کی رجسٹریشن سے صرف 3 ہفتے پہلے عمران خان کی کابینہ نے نیشنل کرائم ایجنسی کے ذریعے پاکستان کو ملنے والی رقم واپس ملک ریاض کو بالواسطہ طور پر واپس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

آخر یہ القادر ٹرسٹ کیس ہے کیا؟

Leave a reply