سائرہ یوسف اپنی سوتن کی بیٹی کو گود میں اٹھائے پھرتی ہے جاوید شیخ

سائرہ کی بیٹی صدف کی بیٹی سے بہت محبت کرتی ہ
0
58
javed sheikh

سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ جب میاں بیوی کے درمیان رشتے ٹوٹتے ہیں تو بچوں کا بہت نقصان ہوتا ہے۔ لیکن سائرہ اور شہروز کا رشتہ جب ٹوٹا اور شہروز نے دوسری شادی کر لی تو سائرہ کی بھی ایک بیٹی تھی ، اب جب صدف اور شہروز کی بیٹی ہوئی تو یقینا سائرہ نے سوچا ہو گا کہ میں اپنی بیٹی باپ کے پاس بھیجوں یا نہ بھیجوں، یہ صورتحال کافی پیچیدہ تھی لیکن انہوں نے اس سچوایشن کو ہینڈل کیا اور اپنی بیٹی اپنی سوتن کے گھر کے بھیجی بلکہ اسکو سکھایا کہ اب جو صدف سے بیٹی پیدا ہوئی ہے وہ تمہاری بہن ہے اس سے پیار کرو۔

میں حیران ہوتا ہوں یہ دیکھ کر سائرہ شہروز اورصدف کی بیٹی کو گود میں لیکر بیٹھی ہوتی ہے۔ ایک دن میں نے دیکھا کہ سائرہ کے پاس شہروز اور صدف کی بیٹی تھی اور ساتھ میں انکی اپنی بیٹی نورے بھی تھی۔ ”میں نے نورے سے پیار کیا ، اور صدف کی چھوٹی سی بچی کو گود میں اٹھا لیا تو سائر ہ بہت زیادہ خوش ہوئی” ۔ اس نے کہا کہ رکیں مجھے تصویر بنانے دیں میں اس کے باپ کو بھیجوں گی وہ خوش ہوں گے۔ یوں جاوید شیخ نے سائرہ یوسف کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک بہترین انسان ہیں جنہوں نے شہروز کے ساتھ اپنا رشتہ ختم ہونے کے باوجود بیٹی کو باپ سے دور نہیں کیا بلکہ باپ کی دوسری بیوی کی بیٹی کو نہ صرف قبول کیا بلکہ نورے کو بتایا کہ یہ تمہاری بہن ہے۔

Leave a reply