انجمن تاجران لاہور نے حکومت کا کیا شکریہ ادا
باغی ٹی وی :انجمن تاجران لاہور نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تاجروں نے حکومت کا کورونا کی وباء میں بھرپور ساتھ دیا ہے.ہم تمام حکومتی عہدیداروں سمیت وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کیا.

انہوں نے کہا کہ میاں اسلم اقبال وزیر صنعت کا تاجروں سے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد شکوہ جائز ہے.حکومت بھی اپنی ذمہداری پوری کرے ٹریفک کنٹرول، امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہداری ہے.مجاہد مقصود بٹ صدر انجمن تاجران لاہور نے کہا کہ تاجر حکومت کے اقدامات کی حمایت کریں گے لیکن حکومت تاجروں کے ساتھ تعاون کرے.

حکومت اگر دکانیں بند کرواسکتی ہے تو تجاوزات پر کارروائی بھی کر سکتی ہے. عید میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے حکومت سے آئندہ ہفتے چوبیس گھنٹوں میں کھولنے کی اجازت دے. حکومت دکانیں کھولنے کے لئے دو وقتوں کا شیڈول بنا دے. ہول سیل مارکیٹ اور رٹیل مارکیٹ دونوں کو الگ الگ اوقات کار میں چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت دے.
تاجر نہیں چاہتے 144 کی خلاف ورزی کریں.

مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ صبح فجر سے شام 5 بجے ہول سیل مارکیٹ کھولی جائے اور اس کو مستقل کر دیا جائے. مجاہد مقصود رٹیل مارکیٹ کو ایک ہفتہ کے لئے شام سے لے کر سحری تک کھلونے کی اجازت دی جائے. ہمیں ڈر ہے کہ عوام اور تاجر حکومت کے سامنے نہ کھڑے ہو جائیں.سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کرنا، تجاوزات پر قابو پانا حکومت کی ذمہداری ہے تاجر یہ کام نہیں کر سکتا. مارکیٹوں میں رش کو کنٹرول کرنے اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے فوج اور رینجرز کی مدد لی جائے. مارکیٹو‍ں میں پولیس کی غنڈی گردی چل رہی ہے جو تاجروں کو ان کی اپنی دکانوں پر جانے سے روک رہی ہے.

ان کاکہنا تھا کہ بازار میں بچوں کو لانے سے روکنے کے لئے حکومت بازاروں کے باہر انتظامات کرے دکاندار اپنے خریدار کو نہیں روک سکتا.

ہول سیل مارکیٹ کو فجر سے پانچ تک کھولے اور رٹیل مارکیٹ کو رات گیارہ بجے تک کھلونے کی اجازت دے اگر ایسا نہیں تو شام پانچ سے صبح سحری تک وقت دیا جائے. چار دن میں تقریبا پنجاب میں 200 ارب روپے کا کاروبار ہوا ہے.

Shares: