آنکھوں کے حلقےختم کرنے کے لیے لاجواب سیرم
جلد کو نکھارنے میں وٹامن سی اہم کردارادا کرتا ہے اسی لیے مختلف سکن پروڈکٹس میں وٹامن سی کو لازمی شامل کیا جاتا ہے کچھ سکن اسپہشلسٹ کا کہنا ہے کہ وٹامن سی کا استعمال کرنے سے لٹکتی ہوئی جلد ٹھیک ہونے لگتی ہے وٹامن سی جلد کو جلدی بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے ساتھ ہی جھریوں اور چھائیوں کا خاتمہ کرتا ہے اگر وٹامن سی کا مستقل استعمال کیا جائے تو خواتین کو چہرے کی جلد کو جھریوں اسے بچانے اور اپنی جلد کو بوڑھا دکھانے سے بچنے کے لیے بوٹوکس مختلف انجیکشنز یا کاسمیٹک سرجری کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی وٹامن سی کا سیرم استعمال کرنے سے جلد سورج کی تیز شعاعوں کے مضر اثرات سے محفوظ رہتی ہے وٹامن سی سیرم جلد کے نئے خلیات بنانے میں مددگار ہوتے ہیں اس سیرم کی وجہ سے جلد کو نمی ملتی ہے اور جلد پر جُھریاں پڑنے کا عمل سست ہو جاتا ہے یہ سیرم خلیات کے اندرونی تہہ تک جاتے ہیں اور سکن کو تروتازہ اور جوان بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے وٹامن سی کے سیرم مارکیٹ میں دستیاب ہیں لیکن وہ اتنے مہنگے ہوتے ہیں کہ بعض خواتین انہیں خرید نہیں سکتیں وہ گھر میں۔نیچے دئیے گئے طریقے سے سیرم بنا کر چہرے کو جُھریوں چھائیوں اور بڑھاپے سے محفوظ رکھ سکیں
عرق گلاب اور وٹامن ای:
وٹامن سی کے کیپسول کھول کر دوکھانے کے چمچ وٹامن سی لے لیں اس میں دو کھانے کے چمچ ایلوویرا جیل اور دوکھانے کے چمچ عرق گلاب ڈال کر تینوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں اور کسی شیشی میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں اس سیرم کو صبح کے وقت اچھی طرح منہ دھو کر چہرے ہر لگائیں یہ سیرم جلد کی لچک کو قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے آنکھوں کے گرد کالے حلقوں پر یہ سیرم لگانے سے آنکھوں کے گرد حلقوں میں کمی آئے گی اور چہرہ گلو کرنے لگے گا

آنکھوں کے حلقے ختم کرنے کے لیے لاجواب سیرم
Shares: