کراچی :روزنامہ حیریت کی ساٹھویں سالگرہ:کراچی میں اہم شخصیات کی آمد،اطلاعات کے مطابق سرپرست سٹی پریس کلب کراچی محمد وحید راجہ خصوصی طور پر روزنامہ حریت کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد سے کراچی تشریف لائے

یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ان کی شرکت سے پروگرام کی رونق میں بے انتہا اضافہ ہوا اس یادگار تقریب میں خصوصی شرکت پر سٹی پریس کلب کراچی کی تمام کابینہ آپ کی بے حد مشکوروممنون ہے ۔

آج جناب سرپرست سٹی پریس کلب کراچی محمد وحید راجہ کراچی سے اسلام آباد تشریف لے جارہے ہیں اس موقع پر تمام کابینہ نے ایک الوداعی پروگرام ترتیب دینے کی کوشش کی لیکن شہر کی موجودہ صورتحال کے باعث یہ پروگرام منسوخ کرنا پڑا ۔

سٹی پریس کلب کراچی کے تمام ذمہ داران و ممبران آپ کے سفر کیلئے دعاگو ہیں کہ آپ اپنی منزل مقصود تک بخیروعافیت پہنچیں اور ہمیشہ ایسے ہی ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی فرماتے رہیں

Shares: