2 بہنوں کا قتل، ملزمان کا دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشاف،دردبھری داستان

0
53

لاہور: 2 بہنوں کا قتل، ملزمان کا دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشاف،دردبھری داستان،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقےکاہنہ میں دو بہنوں کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق لاہور کےعلاقے کاہنہ میں اغوا کے بعد دو بہنوں کو قتل کردیا گیا تھا ، دونوں بہنوں کی لاشیں نالے سے گزشتہ روز برآمد ہوئی تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نعیم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ میری ساجدہ سے دوستی تھی، اس نے مجھے گھر بلایا، مقتولہ ساجدہ نے گھر بلا کر میری غیر اخلاقی ویڈیو بنائی، وہ مجھے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرتی تھی۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ فیکٹری میں ساتھ کام کرنے والے اعجاز کے ساتھ ساجدہ کے قتل کا منصوبہ بنایا، مقتولہ نے مجھ سے دس ہزار روپے ادھار مانگے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ ساجدہ کو پیسے دینے کے لیے کھیت کے پاس بلایا ، وہ اپنی بہن عابدہ کو بھی ہمراہ لائی، کھیت میں ہم نے دونوں بہنوں کو رسیوں سے باندھ کر قتل کیا اور لاشیں نالے میں پھینک دیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں اغوا کے بعد قتل کی جانے والی دو بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں بہنوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا کیا۔آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کی تھی۔

Leave a reply