19 اکتوبرکو12 ربیع الاوّل کے بابرکت دن کی چھُٹّی کا اعلان

0
44

اسلام آباد: 19 اکتوبرکو12 ربیع الاوّل کے بابرکت دن کی چھُٹّی کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہےکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پہلے ہی 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

سندھ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔خواتین، بزرگ ، بچے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کے حوالے سے پریس کانفرنس پنجاب میں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کا سلسلہ جاری ہے

پنجاب کی جیلو ں میں عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران قیدیوں اور سٹاف کیلئے پریزن پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

مرکزی رحمت اللعالمینؐ کانفرنس، عالمی مشائخ علماء کانفرنس، انٹرنیشنل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا جائے گا۔صوبائی سطح پر نعتیہ مشاعرہ اور مقابلہ حسن نعت اور دیگر تقاریب منعقد ہوں گی

Leave a reply