وزیراعظم عمران خان کی معاشی حکمت عملی دنیا مان گئی:25 نومبرکو”پاکستان اسٹریٹیجی ڈے”منانے کا اعلان

0
58

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی معاشی حکمت عملی دنیا مان گئی:25 نومبرکو”پاکستان اسٹریٹیجی ڈے”منانے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا ایک اور عالمی اعتراف، ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کو پاکستان اسٹریٹیجی ڈےمنانے کا اعلان کر دیا۔

ادھر عالمی برادری نے یہ تسلیم کیا ہے کہ کورونا سے بچاو کی بہترین حکمت عملی کرنے پر پاکستان کامیابیوں میں سب پر سبقت لے گیا اور پاکستان کورونا کی وباء پر قابو پاکر سب سے کم معاشی نقصان اٹھانےوالا ملک بن گیا۔

اسی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے کورونا ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام کردیا اور ورلڈ اکنامک فورم نے25 نومبر کو "پاکستان اسٹریٹیجی ڈے” منانے کا اعلان کر دیا۔کورونا کی پہلی لہر کے دوران پاکستان کو دنیا میں سب سے کم اقتصادی جھٹکا لگا،

اسی سلسلہ میں ورلڈاکنامک فورم 25 نومبرکو پاکستانی قیادت کے لئے دن بھر تقاریب منعقد کرے گا اور وزیر اعظم عمران خان "پاکستان اسٹریٹیجی ڈے” کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار ،صنعت کار اور بزنس مین تقاریب میں شریک ہوں گے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ صدر ورلڈ اکنامک فورم صبح 9 بجے وزیر اعظم عمران خان کا لائیو انٹرویو کریں گے،کورونا پر کیسے قابو پایا ؟ وزیر اعظم اپنی اسٹریٹیجی بارے بریفنگ دیں گے۔انٹرویو میں ملکی معیشت اور انسانی جانوں کو ایک ساتھ کیسے بچایا،

وزیر اعظم ہر نقطے پر بات کریں گے اور تعمیراتی صنعت کی مراعات سمیت 12 سو ارب روپے کورونا ریلیف پیکج پر روشنی ڈالیں گے جبکہ دنیا بھر کے سرمایہ کار،کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز بھی سوال و جواب کرسکیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ "پاکستان اسٹریٹیجی ڈے” کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے دوران بعض پاکستانی وزرا کو بھی الگ الگ سیشن میں شرکت و اظہار خیال کی دعوت دی گئی ہے ،پاکستانی وزراء بذریعہ ویڈیو لنک پالیسیوں، تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کریں گے

پاکستان کی کامیاب معاشی حکمت عملی کوخراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے اس فورم میں وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی ریلیف پیکجز پر بات کریں گے،اسد عمر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی کامیابی بارے اظہار خیال کریں گے،

ٕ
معاون خصوصی کلائمٹ چینج ملک امین اسلم گرین اکانومی پر بات کریں گے،کورونا وباء کے دوران پسماندہ علاقوں میں 85 ہزار گرین نوکریاں دی گئیں اور ہزاروں غرباء درخت لگا کر روزانہ آمدن حاصل کرتے رہے،

وفاقی وزیرحماد اظہر صنعتی پیکج، بجلی و گیس بلز میں ریلیف پر بات کریں گے،35 لاکھ چھوٹے تاجروں، درمیانے صنعتکاروں کوبجلی اور گیس کے بلز پر سبسڈی دی گئی۔وزیر توانائی عمر ایوب متبادل توانائی کی پالیسی پر بات کریں گے،

ثانیہ نشتر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے کروڑوں خاندانوں کی مدد پر بات کریں گی،کورونا کی وباء کے دوران فی مستحق خاندان 12 ہزار روپے دہلیز تک پہنچائے گئے۔

Leave a reply