وزیراعظم کا سرسبزپاکستان ، ویژن پھیلنے لگا : اسلام آباد ایئرپورٹ کے اطراف 12 ہزار درخت لگانے کا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم کا سرسبزپاکستان ، ویژن پھیلنے لگا : اسلام آباد ایئرپورٹ کے اطراف 12 ہزار درخت لگانے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کلین اینڈ گرین مہم میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بھرپور حصہ ملانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایئرپورٹ منیجر کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے قریب رماڈیم میں 3 ہزار سے زائد مختلف اقسام کے پھلوں کے درخت لگائے جائیں گے۔
بلوکی، پنجاب میں 10 ارب درخت اگانےکی مہم (#10BillionTreeTsunami) کےتحت مافیا سےچھڑوائی گئی زمین پر شجرکاری کے ایک برس بعدبڑی تبدیلی نمایاں ہے۔ ماحول شناس ہونےکےناطےمیرےلئے یہ امر باعثِ اطمینان ہےکہ آئندہ نسلوں کیلئےورثے میں سرسبز و شاداب پاکستان چھوڑا جائے pic.twitter.com/sgx7fsFlsU
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 31, 2020
ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف مجموعی طور پر12ہزار پھولوں کے ساتھ ساتھ درخت بھی لگائے جائیں گے اور 9اگست کو وفاقی وزیر غلام سرور خان سیکریٹری ایوی ایشن حسن ناصر جامی کے ہمراہ افتتاح کریں گے۔
ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ پودے لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور رماڈیم(RAMA DAM)کے قریب لگائے گئے درخت جہازوں اور سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج بلین ٹری منصوبےسےمتعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 10بلین ٹری سونامی کےتحت پنجاب میں موسمیاتی تبدیلی واضح ہے۔
وزیراعظم نے لکھا کہ مافیاسے زمین وگزار کراکر شجرکاری کی گئی، مستقبل کی نسلوں کیلئے سرسبز پاکستان کےحوالے سے گہرا اطمینان ہے۔