تاریخ: 09-02-2021 لاہور( )تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں سالانہ کانفرنس ”اوّلیات صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس“ کے نام سے انعقاد پذیر ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت حضرت پیر سید فضل قدیر شاہ صاحب نے کی۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا:حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وحدتِ امت کا راز اور تحفظِ قرآن کے علمبردار ہیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ختم نبوت کے اولین محافظ اور قرآن کے اولین جامع ہیں۔ آپ رسول اکرم ﷺ کے بعد دین کے اولین داعی اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے اولین امام ہیں۔ قدرت نے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کندھوں پر بڑی ذمہ داریوں کا بوجھ ڈالنے سے پہلے انہیں پہلے نمبر کی صلاحیتیں عطا فرمائیں۔ افضلیت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عقیدہ اجماعی ہے۔ پہلی آسمانی کتابوں میں بھی حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خصائص کا ذکر ملتا ہے۔ آپ صرف خلیفہ راشد ہی نہیں تھے بلکہ دیگر خلفاء راشدین کے لیے رہبر و رہنماء بھی تھے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نظام مصطفی ﷺ کی قوت سے تمام فتنوں کا مقابلہ کیا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نہایت گھمبیر حالات میں امت کو سہارا دیا اور دین مصطفی ﷺ کی حفاظت کا حق ادا کر دیا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے خطبے خاندان رسول ﷺ کی محبت سے لبریز ہیں۔ آپ کی خلافت بلا فصل سے دیگر خلفاء راشدین نے بھی راہنمائی حاصل کی۔ جن حالات میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ملت کی کشتی کنارے پر لگائی وہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی کا حصہ ہے۔ عقیدہئ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ، ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت اور دین اسلام کے دفاع کے لیے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمات حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ملک سے اِلحادی اور گستاخانہ سوچوں کا خاتمہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ مفتی محمد شفیع اللہ جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سفینہئ امت کو ساحل مراد تک پہنچایا۔ حضرت پیر سید ظفر علی شاہ بنوری نے کہا: رسول اکرم ﷺ کے بعد حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے امت پر سب سے زیادہ احسانات ہیں۔ مفتی محمد مدثر رضوی نے کہا: صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قیادت میں بے مثال کردار ادا کیا۔ حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شخصیت بیک وقت سلاطین عالم اور مقربین کی حیثیت رکھتی ہے۔ کانفرنس میں شیخ الحدیث مفتی ارشاد احمد جلالی، مفتی محمد عامر جاوید رضوی، مفتی محمد صمصام مجددی، مولانا طارق محمو جلالی، مولانا محمد عمر فاروق جلالی اور حافظ فضل دین جلالی سمیت کثیر تعداد میں علماء اور عوام نے شرکت کی۔
مزید دیکھیں
مقبول
محمود خلیل کی گرفتاری ،ٹرمپ ٹاور پر احتجاج،100گرفتار
نیویارک: فلسطینیوں کے حقوق کے حامی اور کولمبیا یونیورسٹی...
ریاست بہاولپور کی عظمت کا نشان،صادق گڑھ پیلس، زبوں حالی کا شکار
اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) احمد پور شرقیہ...
شادی کا جھانسہ ، پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ، 3 ملزمان گرفتار
اسلام آباد(باغی ٹی وی )اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف...
ٹرمپ، جے ڈی وینس اور مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی
واشنگٹن: ایک ٹک ٹاک انفلوئنسر نے صدر ٹرمپ، نائب...
کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی
رمضان المبارک میں چنگان پاکستان اور کِیا، بینک...
سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں سالانہ کانفرنس،تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم
