إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا، بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے،

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی سکول ننکانہ دار ارقم میں اینول میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ کی صدارت ریجنل ڈائریکٹر سلیم احمد شیخ نے کی،اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سلیم احمد شیخ نےاپنی گفتگو کا آغاز قرآن کی آیت مبارکہ (إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا) سے کیا۔انھوں نے کہا کسی بھی سسٹم کا اثاثہ اس کے اساتذہ ہوتے ہیں،جس طرح کرونا وائرس 2020 کا آغاز ہوا تو اس کا اثر تمام ممالک پر ہوا لیکن مشکل کی اس گھڑی میں سمارٹ ٹیچنگ(آن لائن) کا طریقہ کار سب سے پہلے ننکانہ میں متعارف کروانے پر آپ لوگ تعریف کے قابل ہیں،کیونکہ اس دوران طلباء مکمل طور پر تعلیمی سرگرمیوں سے دور ہو رہے تھے جو کہ ان کے مستقبل کے لیے کسی جان لیوا مرض کے مترادف نہ تھا اگر دارارقم ننکانہ بھی اس پر سمجھوتا کر لیتا تو ہم اپنے مشن( رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ)سے ہٹ جاتا جو کہ ہمارے ضمیر کو برداشت نہ تھا کیونکہ دارارقم کا مقصد صرف طلبا کا مستقبل ہے اور اس مشن کو ہمیشہ اسی طرح جاری و ساری رکھا جائے گا۔دوبارہ فزیکل کلاسز شروع ہونے پر ہم اللہ کے سامنے سربسجود ہیں کیونکہ پہلے سے زائد لوگ ہمارے ساتھ اس سفر میں آگے بڑھنے کے لیے ہمارے کارواں میں شامل ہو چکے ہیں یہ صرف اس لیے ممکن ہو سکا کہ ہمارے اساتذہ کرام نے اپنے طلباء کو گھر بیٹھے SLO کے حصول کو ممکن بنایا اور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا،
اسی محنت کی وجہ سے سوسائٹی میں ہمیں آنے والے وقت میں یاد رکھا جائے گا،ان سب کامیابیوں کا سہرا میم پرنسپل اور ان کی لیڈر شپ میں کام کرنے والی ٹیم یعنی آپ اساتذہ ہیں۔
ڈائریکٹر سلیم احمد شیخ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے اساتذہ کو ہدایات کیں کہ یہ ایک پیغمبری شعبہ ہے آپ اساتذہ معاشرے کا ستون ہیں اس لیے اپنے فرائض منصبی کو بغیر کسی طمع سے سر انجام دیں ان شاءاللہ اللہ کے ہاں آپ کا ایک مقام ہو گا۔میٹنگ کا اختتام اقبال کے کلام سے ہوا۔
منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر
مل جائے تجھکو دریا تو سمندر تلاش کر
ہر شیشہ ٹوٹ جاتا ہے پتھر کی چوٹ سے
پتھر ہی ٹوٹ جائے وہ شیشہ تلاش کر
میں دوبارا آن لائن ٹیچنگ کو effective بنانے پر آپ تمام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خدا سے دعا گو ہوں کہ اللہ کریم ہم سب کو آنے والی پریشانیوں اور مصائب سے محفوظ رکھے۔امین

Comments are closed.