اسلام آباد :جہاں میڈیا کوایک نہتی لڑکی کنڑول کرے وہاں ملکی اداروں کا خدا حافظ:مریم نواز کی ایک اورآڈیو لیک،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی جس میں انہوں نے میڈیا کو مینیج کرنے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر لیک ہونےو الے واٹس ایپ آڈیو نوٹ میں مریم نواز کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ”دیکھی ہے میری میڈیا مینجمنٹ نجی ٹی وی اور جیونیوز نے کیسی ان کی جئی تئی پھیر دی ہے“۔
Maryam Nawaz new leaked audio
"دیکھی میری میڈیا مینیجمنٹ ۔۔؟؟ جیو اور دُنیا نے تو انکی جئی تیی پھیر دی ہے" : مریم نواز کی نئی آڈیو لیک#MaryamNawaz pic.twitter.com/MAFviOJnlh
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) December 21, 2021
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو میں مریم نواز آڈیو ٹیپ سے متعلق سوال گول کرگئیں۔بولیں اس حوالے سے پہلے بات کرچکی ہوں ، اب اور کچھ نہیں کہنا چاہتی۔
مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے تناظر اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہونے سے متعلق سوال بھی گول کردیا۔بولیں عمران خان کی کارکردگی کو دنیا کی کوئی طاقت سپورٹ نہیں کرسکتی۔عمران خان اپنی کارکردگی کے بوجھ تلے دب چکا ہے، مولانا کی فتح ہماری فتح ہے، نوازشریف جلد واپس آئیں گے۔
یاد رہے گزشتہ ماہ بھی اس سے پہلے بھی مریم نواز کی ایک آڈیو ٹیپ لیک ہو جس میں وہ جیو کے مالک اور دنیا نیوز کے مالک کو ہدایات دینے کی تفصیلات بتا رہی تھیں۔
بعدا زاں مریم نواز نے آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آڈیو ٹیپ میں ان ہی کی آواز ہے لیکن وہ پارٹی کے میڈیا سیل کی سربراہ کے طور پر پارٹی اشتہارات کے حوالے سے ہدایات دے رہی تھیں۔واضح رہے کہ مریم نواز کے اعتراف کے بعد حکومت نے ان کےخلاف تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پرطلبا ،اساتذہ اوردیگرپڑھےلکھے طبقےکی طرف سے ایک سوال کیاجارہا ہے جس میں کہا جارہا ہےکہ جس ملک میں ایک ریاست مخالف کرپٹ سابق وزیراعظم کی ریاست مخالف بیٹی اگراس ملک کے میڈیا کوکنٹرول کرکے یہ مقاصد حاصل کرتی ہے اوراداروں کو بے بس کردیتی اور ان قومی اداروں پالیسیوں کو تہس نہس کردیتی ہے وہاں پھراس ریاست کا خدا ہی حافظ ہے
بعض اہم شخصیات نے لکھا ہے کہ لگتا ہے کہ ابھی تک میڈیا پاکستان میں گُڈا گُڈی کا کھیل کھیل رہا ہے جس کسی بڑے سانحہ کا اشارہ دے رہا ہے