نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

0
97
election

نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

پشاور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث سٹی کونسلز کے پولنگ اسٹیشنز میں ری پول کیس کی سماعت ہوئی

ریجنل الیکشن کمشنر، آر او اور ایس ایس پی آپریشنز الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ پانچ پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کی صورتحال پرپولنگ جاری رکھنا ممکن نہ تھا، ڈی ایم او سعید خان نے کہا کہ آزاد امیدوار ارشد علی نے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا، بیلٹ پیپر پھاڑے،آزاد امیدوار ارشد علی نے اپنے حامیوں کیساتھ بیلٹ باکسز توڑ ڈالے، آر او سے فون پر بات ہوئی، انھوں نے کہا کہ ذمہ داران کو گرفتار کرا دیا،اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ پولیس کی درج ایف آئی آر میں کہیں گرفتاری کا ذکر نہیں،

الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیا آزاد امیدوار ارشد علی کا کوئی رشتہ دار پولیس میں تو نہیں،آر او نے کہا کہ این سی 22 قادر آباد پولنگ اسٹیشنز پرصورتحال خراب ہونے کی رپورٹ دی، رپورٹ میں لکھا کہ ذمہ داران کو گرفتار کرایا ہے،الیکشن کمیشن نے آر او اور ڈی ایم او کی فون کالز کا ریکارڈ طلب کر لیا

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نہیں دیکھے گا کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی، ہم نے ڈسکہ الیکشن کے ذمہ داران کیخلاف فوجداری کارروائی کا آغاز کیا ہے، ہوسکتا ہے ڈسکہ الیکشن کے کچھ ذمہ داران اپنی نوکری سے بھی جائیں، چیف الیکشن کمشنر نے آر او سے استفسار کیا کہ جب آپ نے ہتھکڑی لگوائی تو آزاد امیدوار کیسے بھاگ گیا؟ کیا ایس ایچ او نے ارشد علی کی مدد کی، آر اونے کہا کہ موقع پر 40 سے 50 قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار تھے،ایس ایچ او نے میرے سامنے ارشد علی کو پولیس وین میں ڈالا، ایس ایچ او نے کہا کہ میرا گن مین بھی زخمی ہے، ارشد علی کے بھاگنے کی ویڈیوز بھی ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ویڈیوز بھی لے لینگے، ابھی تو یہ معاملہ ہے کہ ارشد علی کو آپ نے فرار کرایا، الیکشن کمیشن نے ایس ایچ او سے رپورٹ مانگ لی، پریذائیڈنگ افسر بھی طلب کر لئے گئے ،چیف الیکشن کمشنر نے ایس ایس پی کو ہدایت کی کہ آپ ملزم کو اگلی سماعت پر پیش کریں، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

مریم نواز عدالت پہنچ گئی

مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

Leave a reply