مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

0
81
maryam nawaz

مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو ایک بار پھر گرفتارکرنے کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی

ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا، نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے 39 صفحات پر مشتمل درخواست دائرکی,عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز بریت کی اہل نہیں،سپریم کورٹ نے انہیں خاتون ہونے پر ریلیف دیا،مریم نواز نے ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا، مریم نواز نیب کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کی مرتکب ہوئی ،درخواست میں نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے، نیب نے آرٹیکل 199کے تحت درخواست دائر کی ،

نیب کی جانب سے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر اگر عدالت فیصلہ سناتے ہوئے منسوخ کرتی ہے تو مریم نواز کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کل ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں پر سماعت کرے گا،مریم نواز بھی عدالت میں پیش ہوں گی، مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کو عدالت پہنچنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں اس ضمن میں راولپنڈی،اسلام آباد کے کارکنان کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ عدالت کے باہر مریم نواز کا بھر پور استقبال کریں

قبل ازیں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیلیں پہلے بھی زیر سماعت ہیں ، ان اپیلوں میں ن لیگ کی جانب سے ہی مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں اور مریم نواز کے وکیل وقت لے لیتے ہیں، مریم نواز کے وکیل مسلسل کیس ملتوی کروا رہے ہیں، اس سے قبل بھی تین چار بار اس کیس کو ملتوی کروایا جا چکا ہے، مریم نواز خود بھی عدالت پیش ہوتی رہی ہیں ،ماہ اپریل میں مریم نوازکے وکیل امجد پرویز نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی تھی درخواست میں کہا گیا تھا کہ آج سماعت ملتوی کی جائے، لاہور ہائی کے ڈویژن بینچ میں نیب کے کیسز مقرر ہیں لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں ہو سکتا،اس سے قبل آخری سماعت جوستمبر 2020 میں ہوئی تھی اس میں بھی امجد پرویز نے مصروف ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کرائی تھی

نیب نے دائر درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اپیلیں جلد سنی جائیں،نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست میں کہا ہے کہ نو دسمبر 2020 کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا اب جلد کیس کی سماعت کی جائے

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں

@MumtaazAwan

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

مریم نواز عدالت پہنچ گئی

Leave a reply