مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

0
64

اسلام آ باد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی

نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز روسٹرم پرآگئیں ،مریم نواز نے عدالت میں کہا کہ مجھے حقائق پر مشتمل درخواست تیار کرنے کیلئے وقت چاہیے، جسٹس عامر فاروق نے مریم نواز سے سوال کیا کہ پ کو تیاری کیلئے کتنا وقت چاہیے؟ مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب دیا کہ مجھے ایک ماہ کا وقت چاہیے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آدھا سنا ہوا کیس ہے اتنے وقت کیلئے موخر نہیں کر سکتے، مریم نواز نے عدالت میں کہا کہ میرے وکیل نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کر لی ہے aمجد پرویز نے کیس کی پیروی سے معذرت کرلی نیب والے بہت سارے والیوم لے کر آئے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ وکیل کرنا آپ کاحق ہے،گھبرانے کی ضرورت نہیں،سماعت 23ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

مریم نواز کے وکیل مسلسل کیس ملتوی کروا رہے ہیں، اس سے قبل بھی تین چار بار اس کیس کو ملتوی کروایا جا چکا ہے، مریم نواز خود بھی عدالت پیش ہوتی رہی ہیں ،ماہ اپریل میں مریم نوازکے وکیل امجد پرویز نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی تھی درخواست میں کہا گیا تھا کہ آج سماعت ملتوی کی جائے، لاہور ہائی کے ڈویژن بینچ میں نیب کے کیسز مقرر ہیں لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں ہو سکتا

اس سے قبل آخری سماعت جوستمبر 2020 میں ہوئی تھی اس میں بھی امجد پرویز نے مصروف ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کرائی تھی دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچہ تھیں، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

نیب نے دائر درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اپیلیں جلد سنی جائیں،نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست میں کہا ہے کہ نو دسمبر 2020 کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا اب جلد کیس کی سماعت کی جائے

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں

Leave a reply