نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

0
52

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے اسسٹنٹ نے 4 صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرا دی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے نواز شریف کو بہترین علاج کے لیے لندن میں ہی قیام کا مشورہ دیا ،میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ نواز شریف روٹین کی چہل قدمی جاری رکھیں ،نواز شریف میڈیکل تھراپی جاری رکھیں، نواز شریف کے مطابق وہ جیل میں تنہا قید تھے ،وہاں ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی

میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف ہائی رسک کیٹیگری کے مریض ہیں کورونا کی وجہ سے نواز شریف اور کئی مریضوں کے علاج میں خلل آیا ،نوازشریف کی صحت کو سخت خطرات لاحق ہیں، نئی میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے کہا ہے کہ نوازشریف علاج کیلئے لندن میں ہسپتال کے قریب رہیں ،نوازشریف سفر سے اجتناب کریں اورہجوم والے مقامات پر مت جائیں۔

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاکیخلاف اپیل پرسماعت آج ہوگی،جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے ۔عدالت نے نوازشریف کو آج تک سرنڈرکرنے کا موقع دے رکھا ہے ،خواجہ حارث عدالتی کارروائی آگے بڑھانے سے متعلق دلائل دیں گے۔

گزشتہ سماعت پرالعزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرنڈر کئے بغیر نواز شریف کی درخواست پر سماعت سے متعلق دلائل طلب کرلئے تھے اور کہا نواز شریف کوریلیف ملے گایانہیں 15 ستمبر کو فیصلہ ہوگا۔

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

Leave a reply